سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی وادی کالام کے قیمتی جنگلات کے بچاؤ اور سیاحتی علاقوں میں مزید شجرکاری کے لئے نوجوانوں نے بیڑہ اٹھالیا،تنظیم کی بنیاد رکھ دی۔ مقامی نوجوانوں عالم رفیق، شیرین ذادہ، اخترعلی جان، عرفان یوسفزئی اور ابرار احمد نے میڈیا کوبتایا کہ وادئ کالام میں موجود میدانی جنگل ایشیاکاسب سے وسیع میدانی جنگل ہے، مگر بدقسمتی سے قیمتی دیار کے حامل اس جنگل کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ وادی کالام کی آمدنی کا نوے فیصد سیاحت پر منحصر ہے، جبکہ سیاحت یہاں کے ماحول اور قدرتی جنگلات کی بدولت ہے۔ ہم تمام علاقہ مشران، محکم�ۂفارسٹ، محکمۂ پولیس اور دیگر اداروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے ۔ ہمارا مقصد قدرتی جنگلات اور ماحول کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگلات کے حوالے سے شعور بیدار کئے بغیر اس کا تحفظ ممکن نہیں اور اس کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے۔ پہلی فرصت میں نوجوانوں نے ای سی سی (انوائرمنٹل کنزرویشن کمیٹی) کے نام سے ایک کمیٹی بنائی ہے جو مختلف مقامات پر آگاہی واک، صفائی مہم، پمفلٹ کی تقسیم اور دیگر سرگرمیاں انجام دے گی۔
Swat
