سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں بجلی ناروالوڈشیڈ نگ کے خلاف ولیج کونسل نا ظمین سراپا احتجا ج بن گئے۔ سحری اور افطاری کے وقت بجلی لوڈ شیڈ نگ فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خوازہ خیلہ ولیج کونسل نا ظمین کے چیئرمین ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے ولیج نا ظمین یوسف خان، فرمان اللہ خان، نذیر احمد، جا وید میاں، ارشد علی خان ،بخت بلند ،وسیع اللہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آصف علی خان، ایس ڈی او واپڈا نعمان علی خان اور گرڈسٹیشن خوازہ خیلہ کے انچارج ملک سعد سے ملاقات کی۔انہیں لوڈشیڈ نگ بارے عوام کی تشویش سے آگا ہ کیااورکہا کہ سحری اور افطاری کے وقت بجلی لو ڈشیڈ نگ کی و جہ سے عوام میں تشویش پا ئی جا تی ہے۔ انہوں نے کہا تحصیل خوازہ خیلہ میں بجلی لوڈ شیڈ نگ کا کو ئی شیڈول نہیں۔ انتظامیہ نے نا ظمین کو سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈ نگ نہ کر نے کی یقین دہا نی کر ائی
Swat
