Swat

سوات میں ناروا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  امیر جماعت اسلامی ضلع سوات، سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ سوات میں ناروا لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔ پانچ سالوں میں بجلی کمی کا مسئلہ حل نہ ہونا مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری کے وقت بجلی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے۔ آنے والے الیکشن میں عوام اپنے اوپر ظلم کا حساب ووٹ کے ذریعے لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت پانچ سالہ دورِ اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی ایک قابل ذکر منصوبہ بھی پائے تکمیل تک نہیں نہ پہنچا پائی۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔