Swat

گرمی میں اضافہ،لوگوں نے دریائے سوات کا رخ کرلیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں گرمی میں اضافہ کے بعد لوگوں نے دریائے سوات کا رخ کرلیا۔ گرمی میں اضافہ کے بعد شہری مینگورہ شہر میں دریائے سوات کے کنارے واقع علاقہ فضاگٹ اور بائی پاس کا رخ کرنے لگے جہاں بڑی تعداد میں روزہ دار اور بچے دریائے سوات کے کنارے دریا کے ٹھنڈے پانی میں نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سوات میں ہر سال درجنوں کی تعداد میں لوگ دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ شہاب علی خان نے ایک بیان میں لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریائے سوات میں نہانے سے گریز کریں اور دریا کی بجائے دریا سے نکلنے والی نہروں میں نہایا کریں ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔