Swat

ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی مین ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ افطاری کے وقت تیز رفتار ٹرک نے تیز رفتار موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جمشید سکنہ کانجو موقع پر جاں بحق اور ساتھی ظفر علی زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں میں اضافہ ، کم عمر ، بغیر لائسنس اور ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔