سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آر پی او ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی ہدایت پر سوات، بونیر، شانگلہ، بونیر، اپر دیر، لوئر دیر اور چترال پولیس نے رمضان المبارک میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن میں 955 مشتبہ اور 115 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ آر پی او کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آپریشن میں دو راکٹ لانچر، دو راکٹ شیل، 19 ایس ایم جی، 5 رائفل، 61 شارٹ گن، 123 پستول، 2814 کارتوس، دوکلوگرام چرس اور 6 لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے۔
Swat
