سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایم ایم اے سوات میں شامل جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد اب سوات کے دو قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں پر ٹکٹوں کا فیصلہ ایم ایم اے کی صوبائی کابینہ کرے گی۔ ایم ایم اے سوات میں شامل دو بڑی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ کئی اجلاسوں کے بعد بھی ایم ایم اے سوات میں شامل دو بڑی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کر سکی جس کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سوات میں ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ایم ایم اے کی صوبائی کابینہ کی سپرد کیا جائے گا۔ سوات میں صوبائی کابینہ ٹکٹوں کا اجرا کرے گی ۔
Swat
