سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف واقعات میں گاڑیوں کی ٹکر سے بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے 45سالہ موٹر سائیکل سوار سکول ٹیچر ارشد اقبال جاں بحق ہوگیا۔ مٹہ بازار میں موٹر کار کی ٹکر سے 60سالہ شریف اللہ ولد عظیم خان سکنہ نوشہرہ جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل مٹہ ہی کے سمبٹ بازار میں تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے سات سالہ بچی فاطمہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرادیئے۔
Swat
