Swat

شوکت علی خان سیکڑوں ساتھیوں اور خاندان سمیت کیو ڈبلیو پی سے مستعفی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی سوات کے رہنما ، تحصیل کونسلر اور امیدوار صوبائی اسمبلی شوکت علی خان نے اپنے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی سے استعفا دے دیا۔ اپنے حجرہ میں کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ نے ان کو پی کے 5کے لئے ٹکٹ جاری کیا جس کے بعد انہوں نے تحصیل کونسلر سے استعفا دے کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد پارٹی نے ان سے ٹکٹ لے کر دوسرے امیدوار کو دے دیا جس پر پارٹی کے عہدیدار اور کارکن سخت ناراض ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں اور کارکنوں سمیت قومی وطن پارٹی سے استعفا کا اعلان کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں پی کے 5سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔