(باخبر سوات ڈاٹ کام ) مدین میں تین مقامات پر ٹی ایم اے بحرین کے ٹھیکیدار کے کارندوں نے ٹورسٹ انٹری فیس کے نام پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو خوار کیا۔ ان کارندوں کی وجہ سے مدین میں تین روز تک شدید ٹریفک جام رہی۔ ٹھیکیدار کے کارندوں نے مدین ہوٹل، مدین بازار اور سُر پل کے قریب گاڑیوں کو روک کر ان سے پچاس روپے سے سو روپے تک ٹیکس وصول کیا جب کہ پرچی پر رقم پانچ روپے درج تھی جس کی وجہ سے اگر کوئی سیاح یا مقامی لوگ ان سے زیادہ رقم لینے کے بارے میں پوچھتے تو وہ سیاحوں اور مقامی لوگوں سے دست و گریباں ہو جاتے۔ اس موقع پر ٹھیکیدار کے کارندوں نے بعض سیاحوں اور مقامی لوگوں پر حملے بھی کئے جس کی وجہ سے عید کے تیسرے روز تک مدین میں شدید ٹریفک جام رہی۔ اس سے پہلے ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں سیاحوں کو سہولیات دینے اور ٹیکس نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
Swat
