Swat

پولٹری کی بڑھتی ہوئی قیمتوں و بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدا یت پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں پولٹری / برائلر مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اُن میں بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے گرمی کے موسم میں پولٹری کی ممکنہ بیماریوں اور اُن کی انسانی جانوں پر ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق پولٹری کے ممکنہ وائرس کے خطرات سے بچنے کی غرض سے اور پولٹری اور اس کے پراڈکٹ سے وابستہ مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو مِل بیٹھ کر ضلعی سطح پر SOPs بنائیں گے اور پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر کے توسط سے تمام چکن سیلرز کوبھیجے جائیں گے۔ کمیٹی حلال فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ/ڈ اکٹر، پولٹری ایسو سی ایشن کا نمائندہ، لائیو سٹاک اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر پر مشتمل ہوگی جو ضلع بھر کے تمام پولٹری شاپس کے دورے بھی کریں گے اور صفائی اور چکن مہنگے داموں فروخت کرنے والوں /سرکاری نرخ و تول پر پولٹری فروخت کرنے سے انکاری دوکانداروں کے خلاف رپورٹ پیش کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔