(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس غنضفر علی خان نے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ شوکت یوسف زئی کے کاغذاتِ نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر نے منظور کیا تھا۔ بعد میں الیکشن ٹریبونل کو ریفرنس بھیجا تھا کہ شوکت علی یوسف زئی نے کاغذاتِ نامزدگی میں این ٹی این نمبر کو ظاہر نہیں کیا۔ شوکت یوسف زئی کے وکیل اورنگزیب کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے ریٹرننگ آفیسر کی ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کو پی کے 23شانگلہ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
Swat
