Swat

ڈی ایچ او چیئرمین نے درجۂ چہارم ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ضلعی حکومت سوات کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین اور ضلعی کونسلر سید افضل شاہ نے سیدو شریف ہسپتال میں ایک سو سے زائد درجہ چہارم ملازمین کی غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے اس غیر قانونی بھرتی پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے ایم ایس نے ایک دن ہسپتال کی دیوار پر بھرتی کے لئے پوسٹر چسپاں کیا۔ اگلے دن درخواستیں طلب کیں اور آج 29 جون کو تیسرے روز وہ ایک سو سے زائد لوگوں کو بھرتی کر رہا ہے، جو پری پول دھاندلی ہے۔ ان ملازمتوں کو بھاری رقوم کے عوض فروخت کیا جارہا ہے جو مستحق افراد کے ساتھ ظلم ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔