(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ایم ایم اے پی کے5کے امیدوار اور سابق ایم پی اے محمد امین نے سیدو شریف ہسپتال میں غیر قانونی بھرتیوں کو پری پول دھاندلی قرار دیتے ہوئے اس کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیدو شریف ہسپتال کلاس فور ملازمین کی پوسٹوں پر بولیاں لگ چکی ہیں۔ غیر قانونی بھرتیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ بغیر اشتہار بھرتیوں پر الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہار دے کر قانونی طور پر میرٹ کی بنیاد پہ مستحق افراد کو بھرتی کیا جائے۔بغیر اشتہار کی بولیاں لگاکر نوکریاں فروخت کرنے کا عمل غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔غریب عوام کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے نیب، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ غیر قانونی بھرتیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے۔
Swat
