(باخبر سوات ڈاٹ کام ) امسال حج کے لیے جانے والے افراد کے بائیومیٹرک سسٹم میں تاخیر کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے آنے والے سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بائی پاس روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ سعودی حکومت نے امسال حج کے لیے جانے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک کرانا لازمی قرار دیا تھا۔ جس کے لیے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر مینگورہ بائی پاس پر بائیو میٹرک کمپنی نے دفتر کھول رکھا ہے جہاں پر انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ایک گھنٹے میں صرف چند افراد کی بائیومیٹرک کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے لوگ کئی دنوں سے مینگورہ میں ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیںِ جس کے خلاف لوگوں نے جمعہ کے روز بائی پاس روڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انتظامات کو بہتر کیا جائے۔
Swat
