Swat

سیدو شریف ہسپتال، غیر قانونی طور پر ہونے والی بھرتیاں منسوخ

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) باخبر سوات ڈاٹ کام کی خبر کے بعد حکومت نے سیدو شریف ہسپتال میں ایک سو سے زائد اسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر ہونے والی بھرتی منسوخ کردی۔ سیدو شریف ہسپتال کے ایم ایس نے ایک سو دو اسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا پروگرام بنا کر 17جون کو ہسپتال کی دیوار پر نوٹس اویزاں کیا تھا۔ 18 جون کو درخواستیں طلب کی تھیں۔ 19 جون کو انٹرویو کرکے ملازمین کو بھرتی کا پروگرام بنایا تھا جس پر انتخابی امیدواروں نے شدید احتجاج کیا تھا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام میں اس بارے خبر کی اشاعت کے بعد صوبائی حکومت نے محکمۂ صحت کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کو منسوخ کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔