سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) متحدہ مجلس عمل پی کے 5 کے نامزد امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ پہلے بھی قوم کی خدمت کی ہے۔ آئندہ بھی عوامی خدمت مشن ہے۔گھر گھر پینے کا صاف پانی پہنچانااولین ترجیح ہے۔ گذشتہ دس سالوں میں مینگورہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے میگا پروجیکٹ کا نہ ملنا منتخب نمائندوں کی نا اہلی تھی۔منگورہ سٹی کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے جامع پلان تیار ہے۔عوامی مسائل کاحل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ عوام اپنا ووٹ ایم ایم اے امیدواروں کے حق میں استعمال کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یخ کوہے، سخا چینہ، فضاگٹ، جامعہ ریاض الجنت امیر خان، امانکوٹ، شکئی اور دیگر مختلف جگہوں پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Swat
