Swat

پختون ’’T10‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ شاہی گراؤنڈ میں شروع

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی حسین وادی کالام میں پختون ٹی ٹن  ’’T10‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ شاہی گراؤنڈ میں شروع ہوگیا۔ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ پختون کرکٹ ٹیم اورجی پی لیبریکنٹس کے تعاؤن سے منعقد کیاجارہاہے جس میں سوات سے تعلق رکھنے والے مقامی کھلاڑیوں کی بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آخری روز دوجولائی کواختتامی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹارکرکٹر سہیل خان بھی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کااظہار جنرل پٹرولیم لیبریکنٹس کے میڈیا مارکیٹنگ منیجر نوید یوسفزی، مشہورشاعر اباسین یوسفزئی، عطا محمد، معروف فنکار بختیارخٹک اوراسراراتل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ سے نہ صرف سوات کے مقامی کھلاڑیوں کوکھیلنے کے مواقع فراہم ہوں گے بلکہ سیاحت کا شعبہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
۔۔۔۔۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔