Swat

نگراں وزیر اعظم نے سیدو شریف ائیرپورٹ کھولنے کا نوٹس لے لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سیدو شریف ائیرپورٹ کو قومی پروازوں کے لیے کھولنے کے مطالبے کا نوٹس لے چکے ہیں۔ زیرتعمیر سوات جی ٹی روڈ کی جلد تکمیل کے احکامات کی طرح اس بارے میں بھی اہلِ سوات عنقریب خوشخبری سنیں گے۔ سیدو شریف ائیرپورٹ سے پروازوں کا اجرا اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والی لاکھوں مقامی آبادی کے علاوہ سیاحتی نقطۂ نظر سے بھی اہم ہے جس کی بدولت پورے خطے میں ٹورازم کی صنعت کو زبردست فروغ ملے گا۔ وہ کبل کے تحصیل ناظم حاجی رحمت علی کی زیرِقیادت سوات کے بلدیاتی نمائندوں اور زعما کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے، جس نے اپنے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں آگاہ کیا۔ سید ظہیرالاسلام نے ان کے مناسب ازالے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شہری خوبصورتی، آبنوشی، آبپاشی، تعلیم و صحت، صفائی، بجلی وولٹیج اور مواصلات کی بہتری سمیت سوات کے دیرینہ اور بنیادی مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر بڑی سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔