سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تین قومی اور آٹھ صوبائی نشستوں کے لئے مجموعی طورپر 163 اُمیدوار سامنے آگئے۔ مجموعی طورپر قومی اسمبلی کے 39 اُمیدواروں اور صوبائی اسمبلی کے 85 اُمیدوارو ں نے مختلف قومی اورصوبائی حلقوں سے اپنے اپنے کاغذاتِ نامزد گی واپس لے لئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے تین قومی اسمبلی کے لئے مجموعی طورپر 45اُمیدوار اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لئے مجموعی طور پر 118اُمیدوار میدان میں ہیں، جن میں مجموعی طورپر تین قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 16آزاد اُمیدوار اور آٹھ صوبائی نشستوں کے لئے 85آزا د اُمیدوار بھی شامل ہیں۔ اسی طرح سوات کے قومی حلقہ این اے ٹو سے مجموعی طورپر10 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں چار آزاد بھی شامل ہیں۔ اس طرح این اے تھری سے 8، جن میں چار آزاد اور این اے فور سے 11جن میں بھی چار آزا د اُمیدوار مدمقابل ہیں۔ سوات کے صوبائی حلقہ پی کے ٹو سے مجموعی طورپر 6 میں سے ایک آزاد، پی کے تین میں 11 میں سے 5 آزاد، پی کے چار میں 13 میں سے8 آزاد، پی کے پانچ میں 13 میں سے 9 آزاد،پی کے چھ میں 13میں سے 8 آزاد، پی کے سات میں 11 میں سے 5آزاد، پی کے آٹھ میں 11 میں سے 5 آزاد اور پی کے نو میں 10 میں سے 3 آزاد اُمیدوار میدان میں ہیں۔ ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام آزاد اور سیاسی جماعتوں کی قومی وصوبائی نشستوں کے اُمیدواروں کو نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں۔
Swat
