سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل بریکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ نے حلقہ پی کے 6میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حبیب علی شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ناراض رہنماؤں نے کارکنوں کو تحریک انصاف کے نمائندے ڈاکٹر امجد کی بجائے حبیب علی شاہ کیلئے الیکشن مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی۔ تحریک انصاف نظریاتی گروپ کے عزیز اللہ بد دا ، خادم شاہ،ڈاکٹر عارف ، ولی احمد ، سید عالم ، شاہی ملک استاد، جہان شاہ خان اور محمد یوسف خان نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے حلقہ پی کے 6 حبیب علی شاہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں برسوں سے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
Swat
