Swat

پاکستان تحریک انصاف عوام کی ترجمان پارٹی ہے، محمود خان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصا ف ملاکنڈ ریجن کے صدرا ور پی کے9 کے امیدوار محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی ترجمان پارٹی ہے۔ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے کرپشن مافیا کے خلاف جدوجہدجاری رکھے ہوئی ہے جس کے باعث عوام اپنے مسائل پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ پی کے9 میں عوام نے انڈرپلے کے کاروباریوں اور رات کو سونے والوں کو پہچان لیا ہے۔ اسلئے پاکستان تحریک انصاف میں عوام بڑی تعداد میں شمولیتیں کرکے کرپٹ نظام کے خلاف اپنا اظہارکررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشاہ اورسخرہ مٹہ سوات میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔