Swat

چور ایک رات میں چار دکانوں کا صفایا کرگئے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) چارباغ کے علاقہ روشن آباد میں چوروں نے ایک رات میں چار دکانوں کے تالے توڑ کر صفایا کردیا۔ میں محمد زیب ولد اورنگزیب (زیب سپر سٹور) سے ایک لاکھ 20ہزار روپے نقد، 200 کے قریب موبائل کارڈز اور 12ایزی کارڈز،روزی خان ولد ہارون خان کے(عوامی جنرل سٹور)سے 6 ہزار روپے نقد، 55 موبائل کارڈز، امان الملک ولد سردار الملک ساکنان نے روشن آباد کوٹ چارباغ کے (جانی سپر سٹور)سے 35ہزار نقد،30موبائل کارڈز اور جان محمد ولد پیر محمد خان کے (جان سپر سٹور) سے 54 ہزار نقد روپے چوری کرکے فرارہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔