Swat

سابقہ منتخب نمائندے عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے، شہزادہ شہریار امیر زیب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے ۳ کے امیدوار شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ سابقہ منتخب نمائندے عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔ سوات کے مسائل میں پچھلے پندرہ سالوں کے دوران بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ سابقہ منتخب نمائندوں کے پاس کسی قسم کا پلان نہیں تھا کہ ان مسائل پر کیسے قابو پایا جائے۔ بس گلی کوچوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر خود کو بری الذمہ کردیتے۔ حالانکہ آبادی میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے گیس، بجلی اور پانی جیسے بنیادی ضروریاتِ زندگی کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ آج سوات کے دیگر علاقوں کی طرح شگئی کے عوام بھی پانی و سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔ اگر موقع ملا تو علاقہ میں سوئی گیس اور پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات شگئی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔