Swat

پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے حلقہ پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کا عمل تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق تین دن تک جاری رہنے والی دوبارہ گنتی کے دوران کل 105 پولنگ اسٹیشنز میں 101 پولنگ سٹیشن کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار پولنگ سٹیشن کے تھیلے این اے 3 میں غلطی سے چلے گئے ہیں جس کی بنا پر گنتی کا عمل مکمل نہ ہوسکا ہے۔ امکان ہے کہ آج صبح دوبارہ گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ پی کے 4 میں ن لیگ کے امیر مقام نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ پی ٹی آئی کے عزیز اللہ گران نے 50 ووٹ سے اس حلقے میں برتری حاصل کی تھی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔