سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت ڈویژن بھر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران میں 74 اشتہاری ملزمان سمیت 772 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سید وزیر خان کے مطابق ملاکنڈڈویژن پولیس نے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 74 اشتہاری ملزمان اور 772 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 4 ایس ایم جی، 6 رائفل، 19 بندوق، 85 پستول، 1272 کارتوس، 20 ڈیٹو نیٹر، 3 سیفٹی فیوزاور ڈیڑھ کلوگرام بارودبرآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 97 کلوگرام چرس اور 152لیٹرشراب بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
Swat