سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے بحرین میں جواں سال لڑکی نے دریائے سوات میں چھلانگ مارکر خودکشی کرلی۔ لاش کالاکوٹ کے مقام پر ملی ہے۔ ایس ایچ او بحرین فضل رحیم خان کے مطابق پچیس سالہ ذہنی مریضہ لڑکی مسماۃ (ع) دختر خورشید نے مبینہ طور پر دریائے سوات میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیاجس کی لاش کالاکوٹ کے مقام پر دریاسے ملی ہے۔ تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے ۔
Swat
