Swat

دہشت گردی میں 122 جوان جام شہادت نوش کرگئے، ظہیرالاسلام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دہشت گردی کے دوران ایس ایس پی سے لیکر سپاہی تک 122 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہادت پانے والے ان پولیس اہلکاروں میں ایس یس پی خورشید خان، ڈی ایس پی جاوید اقبال، ڈی ایس عبدالودود،ایس ایچ او حبیب زمان خان،سب انسپکٹر شیرعلی خان، سب انسپکٹر سید رحمان سمیت دیگر افسران اور جوان شامل ہیں۔ بیشتر افسران اور اہلکار خودکش اور دیگر بم دھماکوں میں نشانہ بنائے گئے جبکہ متعدد کو ٹارگٹ کلنگ کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ ان شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سوات پولیس لائن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام ،ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر ،بریگیڈ ئر کاشف عباسی،ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اور ڈی پی او سوات اشفاق انور کے علاوہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہدا کی بہادری پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف ویڈیوکلپ چلائے گئے۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوات کی پولیس نے قوم کے کل کے لئے اپنا آج قربان کردیا اور امن کی بہار لے آئی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جائے گا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔