Swat

ہمیں جان بوجھ کر ترکی جانے نہیں دیا گیا، محمد اقبال

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تحصیل کبل سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال نے میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے کہاہے کہ 13جولائی کو وہ اپنے بیٹے شاہداقبال کے ہمراہ براستہ پشاور ائرپورٹ ترکی استنبول جارہاتھا، ہمارے پاس ویزہ، بورڈنگ، ہوٹل ریزرویشن سب کچھ تھا، مگر اچانک جہاز ہی سے ایف آئی اے کے رضوانہ نامی خاتون نے بغیر کسی وجہ بتائے بغیر مجھے اور میرے بیٹے کو جہاز سے ڈی پورٹ کردیا۔ ہمیں کسی قسم کی رسید یا وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ ہمارے پاسپورٹ پر ڈی پورٹ کا مہر بھی لگایاگیا۔ ہمارا دوطرفہ ناقابل واپسی ٹکٹ بھی ایکسپائر ہوا اس کے ساتھ ساتھ ہمارا ویزے اور دیگر دستاویزات پر لاکھوں روپے خرچہ آیاہواہے۔ وہ سب ضائع ہوگیا۔ اگر ہمارے ویزے میں یاہم میں کوئی نقص یا غیرقانونی حرکت ہو، تو بے شک ہمیں گرفتار کرلیاجائے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔