Swat

اشورن کے مکینوں نے ایس آر ایس پی کی نئی بجلی قیمت کو مسترد کردیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام کے علاقہ اشورن کے مکینوں نے ایس آر ایس پی کی نئی بجلی قیمت کو مسترد کردیا ۔اشورن کالام کے مکینوں نے ایس آر ایس پی کی جانب سے آشورن پاور ہاؤس سے گاؤں کو دی جانے والی بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے گرینڈ جرگہ بلایا۔ گرینڈ جرگہ نے الزام عائد کیا کہ ایس آر ایس پی نے قوم کے ساتھ مذاکرات میں فی یونٹ بل تین سے بڑھا کر چار روپے اور لائن رینٹ ستر روپے برقرار رکھنے کا تحریری معاہدہ کیا تھا۔لیکن دوبارہ اپنی طرف سے بلوں میں پانچ سے سات روپے کا اضافہ کیا ہے جبکہ پاور ہاؤس کھولتے وقت دو روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی تھی۔ جرگے میں شاہ نظرخان چیئرمین وی سی آشورن، ملک امیرزادہ، ملنگ، نوجوانوں میں خالد خان، عطاؤاللہ محبت خیلوی، افضل خان وغیرہ نے شرکت کی۔جرگے نے متفقہ فیصلہ کیا کہ تین روپے فی یونٹ اور ستر روپے لائن رینٹ کے علاوہ ایک روپیہ دینے کو تیار نہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔