Swat

محمود خان کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی نیک شگون ہے، محمد ایاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) پاکستان واپڈا کے کھلاڑی اور ملک سعد فٹ بال اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد ایاز نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی سوات کے تمام کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جوانوں کے ووٹ سے جیتی ہے۔ اس لیے اب محمود خان کو چاہیے کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ کھیلوں، کھیلوں کے میدانوں اور کھلاڑیوں کو خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی فٹ بال کمیونٹی نامزد وزیر اعلیٰ سے توقعات وابستہ کیے ہوئی ہے، محمود خان سوات کے فٹ بال کے لیے خصوصی اقدام کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔