Swat

وطن عزیز کو عظیم تر بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

(باخبرسوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں کو خون کا دریا عبور کرنا پڑا۔ طویل قربانیوں کے بعد پاکستان معرضِ وجود میں آیا ہے۔ اب یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ وطنِ عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مینگورہ میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے دوران پرورش ہوم کے طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز، ملی نغمے اور خاکے پیش کرکے خوب داد وصول کی جب کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے تحصیل ناظم اکرام خان نے بھی خطاب کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے لوگوں پر زور دیا کہ وطن کی خاطر ہم سب کو ایک ہونا چاہئے۔ اگر پاکستان ہے، تو ہم رہیں گے۔ ہم سب کو ملک کا وقار بلند کرنے اور وطن عزیز کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔