(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی نشست حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے مشاور ت شروع کردی۔ عنقریب گرینڈ جرگہ طلب کرلیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے دو حلقوں سے الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے حلقہ پی کے 7 کوخالی کردای کردیا جس پر اب ضمنی الیکشن ہوگا جس کے لئے اپوزیشن جما عتوں نے گرینڈ اتحاد کے لئے مشاورت شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مشترکہ امیدوار سامنے لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اس مقصد کے لئے عنقریب گرینڈ جرگہ بھی طلب کیا جائے گا، جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Swat
