(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں بی ایس کا طالب علم موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ ماجد خان دو روز قبل موٹر کار سے تصادم میں شدید زخمی ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی میں بی ایس کا طالب علم ماجد خان سکنہ خوازہ خیلہ دو روزقبل موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے موٹر کار سے ٹکراکر شدید زخمی ہوگیا تھا، لیکن اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ماجد خان کم عمری سے ہی علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم تھا اور چھٹیوں کے دوران گاؤں کے بچوں کو مفت ٹیوشن بھی پڑھایا کرتا تھا۔ اس کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں میں سپردخاک کردیا گیا۔
Swat
