سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) اسٹریلیا کے پبلشنگ ادارے نے سوات کے کوزہ بانڈئی کے رہائشی سافٹ وئیر انجینئر عدالت خان کی ڈاٹ نیٹ ٹیکنالوجی کے حوالہ سے لکھی گئی کتاب شائع کردی۔ ایکس لیبرس پبلشنگ کمپنی سڈنی کی شائع کردہ اس کتاب میں ویب سائٹ بنانے والی ٹیکنالوجی، گیم ڈیویلپمنٹ، ویب سائٹ ڈویلپمنٹ، ایپس وغیرہ پر تحقیق شدہ تحریریں درج ہیں۔ کتاب کے مصنف عدالت خان نے کہا کہ کتاب عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کی گئی ہے۔ فی الحال یہ ایکس لیبرس پبلشنگ کمپنی سڈنی کی سائٹ پر موجود ہے اور جلد مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگی۔
Swat
