Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، ایم آر آئی مشین، تمام ایکسرے مشین تین ماہ سے خراب

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  وزیر اعلیٰ کے ضلع کے سب سے بڑے ڈویژنل سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں ایم آر آئی مشین، تمام ایکسرے مشین تین ماہ سے خرابی کی وجہ سے بند پڑ ے ہیں۔ واحد الٹرا ساؤنڈ مشین بھی خراب ہونے کے قریبہے ۔ ایم آر آئی اور ایکسرے مشینوں کی خرابی کی وجہ سے مریض بھاری فیسوں کے عوض نجی مشینوں سے ایم آر آئی اور ایکسرے کرانے پر مجبور ہیں۔ اس سلسلے میں ایم آر آئی یونٹ کے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ اس بارے میں ہم نے ہسپتال کے ایم ایس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی واحد الٹرا ساؤنڈ مشین پر زیادہ کام کی وجہ سے خدشہ ہے کہیہ بھی جلد کام چھوڑ دے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔