Swat

تحصیل کونسل خوازہ خیلہ کا بجٹ پیش کردیا گیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  تحصیل کونسل خوازہ خیلہ نے16 کروڑ 26 لاکھ 11 ہزار225 روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ گذشتہ روز تحصیل کونسل خوازہ خیلہ میں تحصیل نائب ناظم بحر دانوش خان کی زیر صدارت تحصیل کونسل کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم خوازہ خیلہ عثمان علی خان اور کونسل تمام ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل ناظم عثمان علی خان نے ایوان میں سال 2018/19 کے لیے سالانہ بجٹ پیش کیا جو کونسل ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا 2018/19کے لئے کل 16کروڑ26لاکھ11ہزار225روپے کا بجٹ پیش کیاگیا، جس میں صوبائی حکومت سے ملنے والے رقم 5 کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار، تنخواہوں کی مد میں اخراجات کا تخمینہ ایک کروڑ ستاسی لاکھ بہانوے ہزار ایک سو، ٹی ایم اے کی آمدن اپنے ذرائع سے تین کروڑ سولہ لاکھ، چارج اخراجات کا تخمینہ دو کروڑ تیرہ لاکھ پچاس ہزار اورترقیاتی کاموں کیلئے اخراجات کا تخمینہ 10کروڑ24لاکھ46ہزار464 روپے ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔