Swat

سوات میں بھی یومِ دفاع وشہدا جوش و جذبے سے منایا گیا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  یومِ دفاع وشہدا سوات میں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا۔اس موقع پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سب سے بڑی تقریب سیدو شریف ایئر پو رٹ پرہوئی جس میں مہما ن خصو صی ملا کنڈ آرمی ڈویژن کے جی او سی میجر جنر ل خا لد سعید تھے۔ اس کے علاوہ کمشنر ملا کنڈ ڈو یژ ن ظہیر الاسلام،آرمی افسران، سوات کے شہدا کے اہل خانہ اورمختلف سکو لو ں کے بچو ں نے حصہ لیا۔اس پروگرام میں بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور مختلف خا کے پیش کیے۔ آرمی کے جو انو ں نے یومِ دفا ع کے حوالے سے ڈرل پریڈ کی۔ جی او سی ملا کنڈ آرمی ڈو یژن نے پرچم کشا ئی کی ۔ یا د گارِ شہدا پر پھو ل چڑھا ئے اور سلا می پیش کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔