Swat

پی کے تھری، پی ٹی آئی کارکنوں کا ٹکٹ محمد زیب خان کو دینے کا مطالبہ

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے صوبائی حلقہ پی کے تھری سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مذکورہ حلقے کا ٹکٹ پارٹی کے بانی کارکن محمد زیب خان کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ الیکشن کے دوران مرادسعید نے سیٹ خالی ہونے کی صورت میں ٹکٹ محمدزیب خان کو دینے کا وعد ہ کیاتھا۔ہمیں امید ہے کہ وہ اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے۔ اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں ریاض باچا، محمد زیب خان کے بھائی امیر زیب خان، ظفرعلی، سیدباچا، حاجی سردارعلی، محبوب علی اور پی ٹی آئی کے دیگر درجنوں کارکنوں نے کہاکہ محمد زیب خان کی پارٹی اور کارکنوں کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں، مگر سابقہ ادوارمیں ان کی قربانیوں کو نظر اندازکیا گیاتھا، تاہم اب ہمیں امید ہے کہ پی کے تھری کا ٹکٹ انہیں دیا جائے گا۔ کیونکہ وہ عوام کی خدمت اورپارٹی کی مزید ترقی کے لیے ہروقت متحر ک رہتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔