سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات سپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں سوات بھر سے ساٹھ سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سنگل مقابلے چارباغ کے خلیل احمد، ڈبل اوپن کے مقابلے ضیاء اللہ خان اور عبدالباسط، انڈر 17 سنگل میں حسنین احمد اور ویٹرن ڈبل میں نعمت اللہ اور ضیاء اللہ خان کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے تعاون سے آرگنائز کیا گیا تھا۔
Swat
