سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضمنی انتخا بات میں سوات کی دونوں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار ہار گئے۔ ایک نشست اے این پی اور دوسری مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے جیت کر اپ سیٹ کردیا۔ پی کے 3 پر ن لیگ کے امیدوار سردار خان نے 16859 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کے بھتیجے انجینئر ساجد علی تھے، جنہوں نے15696 ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ پر آزاد امیدوار محبوب الرحمان کو 8384 اور تحریک انصاف کے اس حلقہ کے سابق امیدوار و ممبر ضلع کونسل محمد زیب خان نے آزاد حیثیت میں 2462 ووٹ حاصل کئے۔ سوات کے دوسرے حلقہ پی کے7 پر عوامی نیشنل پارٹی کے وقار احمد خان 13997 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔ دوسرے نمبر پرتحریک انصاف کے حاجی فضل مولا رہے، جنہوں نے13663ووٹ حاصل کئے۔ اس حلقہ میں آزاد امیدوار فضل اکبر نے5178ووٹ حاصل کئے اور تحریک انصاف کے بانی رکن اور سرگرم رہنما سعید خان نے آزاد حیثیت میں 1964 ووٹ حاصل کئے۔
Swat
