Swat

ملاکنڈ ڈویژن گرینڈ جرگہ کا وفاقی وزیر پانی و بجلی سے اسلام آباد میں ملاقات

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے گرینڈ جرگہ نے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان سے وفاقی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی پرنس میانگل عدنان اورنگزیب بھی موجود تھے۔ جرگہ نے وفاقی وزیر عمر ایوب کی توجہ سوات میں شورش کے دوران تاجروں کے نقصانات اور قیام امن کیلئے ان کی قربانیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تاجروں کو شورش کے دوران کافی نقصانات اُٹھانا پڑے۔ جرگہ نے وفاقی وزیر کو ملاکنڈ ڈویژن کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے تاجروں کے گرینڈ جرگہ کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔انہوں نے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ پر غور و خوص کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کمرشل میٹر لگانے میں نیشنل ٹیکس نمبر NTN ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مینگورہ رحیم آباد گر ڈ اسٹیشن کو اَپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے سخاکوٹ بازار، بونیر سوائی اور مٹہ بازار کے لیے دو دو ٹرانس فارمرز کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات اُٹھا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں