سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں محکمہ صحت اور انتظامیہ نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بتانا بند کردیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ پریس ریلیز میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد بتائی جاتی تھی۔ سات جون سے محکمہ صحت کے پریس ریلیز میں سوات میں جاں بحق افراد کی تعداد مسلسل54 بتائی جارہی ہے۔ حالاں کہ سیدو شریف ہسپتال کے کورونا وارڈ میں روزانہ کوئی نہ کوئی کورونا مریض جاں بحق ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او سوات محمد اکرام سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس بارے سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے ڈی ایم ایس سے بات کریں گے۔
