(باخبر سوات ڈاٹ کام)گرلز ہائرسیکنڈری سکول نمبر ایک سیدوشریف میں سکول داخلہ مہم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا مقصدامسال بچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں سکولوں میں داخلے دلوانا تھا۔ تاکہ کوئی بھی بچی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔تقریب میں اساتذہ اور بچیوں نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت پرخاکے اور تقاریر پیش کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل روبینہ رحمت نے والدین پر زوردیا کہ جتنا مردوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، اُتنا خواتین کاتعلیم یافتہ ہونا بھی، تاکہ مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شمیم اختر نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی تعلیم یافتہ خواتین سے وابستہ ہے۔
Swat
