Swat

پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف سوات میں صرف ایک شخص کا احتجاج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں پچھلے انتخابات میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستیں اور بلدیاتی انتخابات میں سات میں سے چھے چیئر مین کی نشستیں جیتنے والی تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف صرف ایک شخص نے احتجاج کیا، جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ چیئر مین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف مٹہ چوک میں شجاعت علی ولد روزی ساکن بیدرہ نے احتجاج کیا، جس کو مٹہ پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والے تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی اور سٹی مئیر شاہد علی خان نے اپنے چیئر مین کی گرفتاری پر خاموشی اختیار کی۔ تحریک انصاف سوات کے صدر اور سابق ایم این اے سلیم الرحمان جو عدالتوں سے اشتہاری ہے اور نو مئی کے بعد سے روپوش ہے، نے ایک آڈیو پیغام میں تمام کارکنوں کو ساتوں تحصیلوں کے ہیڈ کواٹرز میں نکلنے اور پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی، لیکن اس کی اپیل پر بھی کسی نے احتجاج نہیں کیا۔سوات پولیس چیئر میں تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد تمام علاقوں میں الرٹ رہی۔ الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے کیمرہ مین سخت گرمی میں شہر کے مختلف چوراہوں میں احتجاج ریکارڈ کرنے کے لئے گئے لیکن کہیں بھی احتجاج نہ ہونے کے باعث ان کو دفاتر میں واپس لوٹنا پڑا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔