(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کے تشدد سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اہل علاقہ نے تھانہ مٹہ کا گھیراؤ کرکے شدید احتجاج کیا اور مٹہ تھانہ پر پتھراؤ کیا۔ جاں بحق نوجوان ثناء اللہ ساکن توتکے کے رشتہ داروں کے مطابق ثناء اللہ کو مٹہ پولیس نے ایک جعلی مقدمہ میں گرفتار کرکے تھانہ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جب اس کی حالت غیر ہوگئی تو اس کو ہسپتال لے جانے کی جگہ جیل بھیج دیا گیا۔ جیل میں اس کی حالت مزید خراب ہوگئی جس کے بعد عدالت نے اس کو میڈیکل بنیادوں پر ضمانت پر رہا کردیا۔ رہائی کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق نوجوان کے بدن پر شدید تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ اہل علاقہ نے پولیس کے تشدد سے جاں بحق نوجوان کی لاش تھانہ مٹہ کے سامنے رکھ کر روڈ بلاک کیا اورشدید احتجاج کیا۔ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
Swat
