(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ گنبد میرہ میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ فاروق خان کے گھر کے ایک حصے میں آگ لگ گئی، جس نے پورے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹا کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے تیس لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
