Swat

اہلِ سیدوشریف برکلے کا اراضی قبضہ مافیا کے خلاف مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اہلِ سیدوشریف برکلے نے اراضی قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت اورضلعی انتظامیہ سے 54 سال سے زیرِاستعمال 3500 فٹ اراضی اوراہلِ محلہ کوتحفظ دینے اورمخالفین کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔ اہلِ سیدوشریف برکلے بلال مسجداورعمائدین انعام اللہ کی سربراہی میں قبضہ مافیاکے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ سوات پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیدوشریف کے محلہ بلال مسجد برکلے میں سابق والئی سوات کے بنگلوں کے سامنے 3500 مربع فٹ میدان 54 سال سے اہلِ محلہ کے زیرِاستعمال ہے۔ اس اراضی سے سابق والئی سوات نے مسجدکیلئے بھی اراضی وقف کی، لیکن غفورایڈوکیٹ (مرحوم) کے بیٹے جوادخان اسلحہ اوربدمعاشوں کے ذریعے اس اراضی پر قبضہ کرناچاہتے ہیں۔ جوادخان کے پاس اراضی کے حصول کے لئے کوئی ثبوت نہیں۔ ان کے پاس عارضی رجسٹریشن ہے اورنہ یہ اراضی ریونیو میں ان کے نام رجسٹر ڈہی ہے۔ پٹواری نے بھی ان کادعویٰ مستردکردیاہے، لیکن اس کے باوجود جواد خان اسلحہ لہراکربدمعاشوں کیساتھ ہمارے زیرِ قبضہ اراضی میں آجاتے ہیں اورفائرنگ کرتے ہیں جس سے اہلِ محلہ خوف میں مبتلاہوجاتے ہیں۔ اس لئے حکومت اورانتظامیہ جواد خان کے خلاف کارروائی کریں، ورنہ ہم اسی طرح احتجاج جاری رکھیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔