(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ سوات اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر سوات کی طرف سے مسافروں اور سیدو شریف ہسپتال آئے ہوئے تیمارداروں کیلئے ضلعی پناہ گاہ/ شیلٹر ہوم سوات میں افطار دستر خوان کا اہتمام کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم اور ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے خصوصی طور پر افطار دستر خوان میں شرکت کی اور مسافروں اور تیمارداروں کیساتھ روزہ افطار کیا۔ افطار دستر خوان میں تقریباً 40 تا 50 مردوں اور 5 تا 8 خواتین نے روزہ افطار کیا۔
Swat
