(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سہ روزہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جمعرات کو بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو شام گئے تک جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج جمعہ اور کل ہفتہ کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
Swat
